11 اپریل 2012 - 19:30

يونان ميں نئي پارليمنٹ اور وزارت عظمي کے انتخابات مئي ميں منعقد ہوں گے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق آئندہ چھےمئي کو تين يونان ميں  سو ارکان پارليمنٹ اور وزير اعظم کے تعين کے لئے انتخابات کا انعقاد ہوگاـ يونان کے وزير اعظم لوکاس پاپاڈيموس نے بدھ کي شام اعلان کيا کہ انہوں نے صدر کارلوس پاپوليس سے ملاقات کرکے پارليمنٹ منحل کرکے چھے مئي کو عام انتخابات کرانے کي سفارش کي ہےـ

يونان کے وزير اعظم نے کہا کہ چھے مئي کو عوام جس حکومت کاانتخاب کريں گے اسے متعدد مشکلات در پيش ہوں گي اور مجھے اميد ہے کہ يورپي يونين کے تناظر ميں اور دوسرے ممالک کي ہم آہنگي کے ساتھ ملک کي معاشي حالت کو بہتر بنانے کي کوشش کي جائے گي ـ

يونان ايسے وقت انتخابات ميں  قدم رکھ رہا ہے کہ جب اس ملک پر تقريبا چار سو ارب يورو کا قرضہ ہے اور سرمايہ دارانہ نظام کي حامي پراني سياسي جماعتوں کي مقبوليت کا گراف شدت سے نيچے آيا ہے۔
.......

/169